BBC Urdu TV

جنسی ہراسگی، چائلڈ پورنو گرافی اور آن لائن فراڈ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد کی بڑی کاروائیاں جنسی ہراسگی، چائلڈ پورنو گرافی اور آن لائن فراڈ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان میں خلیق الرحمان ، عبدالمجید، آصف عباس، محمد شکیل اور محمد ندیم شامل ہیں۔
ملزمان کو فیصل آباد ، اوکاڑہ اور جھنگ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم آصف عباس اور عبدالمجید خاتون کی قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز شئیر کرنے میں ملوث پائے گئے۔ملزمان نے متاثرہ خواتین کو بلیک میل اور ہراساں بھی کیا۔جبکہ ملزم آصف عباس چائلڈ پورن گرافی مواد شئیر کرنے میں ملوث پایا گیا۔ملزم کے موبائل سے متعدد چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق ویڈیوز برآمد کر لی گئی۔
گرفتار ملزم خلیق الرحمان نے خود کو نجی کمپنی کا ملازم ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کے ساتھ آن لائن فراڈ کیا۔جبکہ محمد شکیل اور محمد ندیم نے آن لائن سافٹویئر کا استعمال کرتے ہوئے شہری کو کالز کیں۔ملزمان نے سپوفنگ سافٹویئر استعمال کرتے ہوئے شہری کے بینک اکاؤنٹ سے 7 لاکھ 67 ہزار کی رقم ہتھیا لی۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے

Exit mobile version