جنرل الیکشن2024/ گجرات پولیس کی طرف سے سکیورٹی انتظامات مکمل گجرات پولیس اور پاک آرمی کا ضلع بھر میں مشترکہ فلیگ مارچ
الیکشن ڈے پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی ہدائیت پر ضلع بھر میں جنرل الیکشن 2024 کے سلسلہ میں ضلع میں امن وامان کی فضا ء برقراررکھنے کے لئے ایس پی انویسٹی گیشن محمد ریاض ناز کی زیر قیادت ضلع کی مختلف شاہراہوں پر فلیگ مارچ کیاگیا، جس میں، ڈی ایس پی ٹریفک، ڈی ایس پیز سرکلز،ایس ایچ اوز، ایلیٹ فورس اور رینجرز کے دستوں نے شرکت کی۔ فلیگ مارچ کا مقصد دستیاب وسائل کی ریہرسل، سیکیورٹی چیکنگ اور عوام کو تحفظ کا احساس دلانا ہے۔
ڈی پی او گجرات نے جنرل الیکشن 2024 کے سلسلہ میں شہریوں کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ شرپسند اور قانون شکن عناصر کے متعلق فوراً پولیس کو بذریعہ 15اطلاع دیں۔ امن و امان کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے گجرات پولیس پوری طرح متحرک ہے۔امن وامان کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انتشار پھیلانے اور نقص امن کا سبب بننے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
