BBC Urdu TV

جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع جہلم میں کھلی کچہری کا انعقاد

جہلم (کھلی کچہری ھانہ سٹی/سول لائن)

راؤ سردار علی خان انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع جہلم میں کھلی کچہری کا انعقاد

حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے امروز گورنمنٹ ایم سی اسلامیہ ہائر سیکنڈری سکول میجر اکرم شہید روڈ محلہ عباس پورہ جہلم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا.

کھلی کچہری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس موقع پر SHO تھانہ سٹی، SHO تھانہ سول لائن،تھانہ جات میں تعینات تفتیشی افسران، نمائندگان پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش ہونے والے شہریوں کی درخواستوں کا میرے آفس میں الگ ریکارڈ رکھا جاتا ہے جس پر ہفتہ وار رپورٹ طلب کی جاتی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین و میڈیا نمائندگان کے پیش کردہ انفرادی و اجتماعی مسائل کو فرداً فرداً سنا اور موقع پر ہی انکے ازالے کے احکامات جاری کیے۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Exit mobile version