کس کے ہاتھ پہ لہو تلاش کروں
جناب ڈپٹی کمشنر جہلم اور FWO جہلم کے افسران بالا سے اپیل۔
جہلم(محمد زاہد خورشید) مظہر کیانی چوٹالہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین دن پہلے للہ ڈبل کیرج روڈ منصوبہ کے تحت بنائی جانے والی روڈ پر موضع چوٹالہ کے مین سٹاپ پر سڑک کی ناگفتہ بہ حالت اور روڈ پرجگہ جگہ گڑھوں نیز روڈ بننے کی سست روی کے باعث آج ایک موٹرسائیکل پھسل کر ٹرالی کے نیچے آگئ جس سے ایک پردیسی مسافر ھلاک اور دوسرا زخمی ھو گیا۔ جناب عالی چند گزارشات ھیں کہ اگر اتنا آھستگی سے کام کرنا تھا تو آبادیوں کے عین مرکزی سڑکوں پر پہلے کیوں کام شروع کیا اب چوٹالہ نواں لوک تھانہ کے قریب نتھوالہ طور گڑھا سلیم ہرجگہ سڑک کہیں آدھی مکمل ھے اور کہیں خالی مزید کیچڑ پیدا کرنے والی سخت مٹی ڈال کر بغیر پتھر ڈالے کام چھوڑ دیا گیا ھے تو گزارش ھے کہ اب جب بھی بارش ھوتی ھے تو حادثات ھوتے ھیں اور بارش نہ ھو تو دھول مٹی سفر محال بنا دیتی ھے تو خدارا ارباب اختیار یہ بخاری چوک سے دارا پور والا حصہ جلد مکمل کریں یا کم از کم چوٹالہ کی آبادی کے عین درمیان سے گزرنے والی سڑک کے حصہ کو دونوں طرف سے جلد مکمل کرنے کا حکم جاری کریں آئندہ کسی بھی حادثہ کی زمہ دار یہ Fwo طور کیمپ ھوگی ایکسیڈنٹ کاثبوت حاضر ھے
