BBC Urdu TV

جناب چیئرمین شاہد راجپوت پڑھیار صاحب یوکے اینڈ پاکستان میڈیا آرگنائزیشن ہیڈ آفس برطانیہ

جناب چیئرمین شاہد راجپوت پڑھیار صاحب
یوکے اینڈ پاکستان میڈیا آرگنائزیشن ہیڈ آفس برطانیہ

السلام علیکم ورحمة اللہ
آپ کی خدمت میں چند ایک گزارشات اور ایجنڈے پیش گزار ھیں جو ھمارے میڈیا کیلئے ناگزیر ھیں۔
1۔ میڈیا ہاؤسز میں ٹریڈ ملازمین کا اجراء سالانہ بنیاد پر انتخابات کے تحت عمل میں لانا۔
2۔ بیروزگار صحافیوں اور میڈیا پرسن کو روزگار فراہم کرنا
3۔ میڈیا ہاؤسز میں تنخواہوں میں استحکام اور توازن پیدا کرنا
4۔ میڈیا ہاؤسز میں بینیونیٹ فنڈ گروپ انشورنس ای او بی آئی رجسٹریشن میڈیکل سہولیات بشمول او پی ڈی فیملی بمع والدین فراہمی کو یقینی بنانا
5۔ ملازمین کے بچیوں بچیوں کی پروفیشنل تعلیم رہائش اور شادی کیلئے پچاس فیصد مالی معاونت کرنا
6۔ پچاس ہزار روپے سے کم تنخواہ داروں کیلئے اوور ٹائمنگ شامل کرنا اور پچاس ہزار روپے سے زائد تنخواہ داروں کیلئے پیٹرول موبائل کی ادائیگی کرنا
7۔ عید الفطر اور عید الاضحیٰ کے مواقع پر کم از کم ایک ایک بونس کی ادائیگی کرنا لازم قرار دیا جائے
8۔ ملازمین کے معاشی قتل کو لازماً روکنا اور معاشی قتل پر عدالت سے رجوع کرکے اسباب جاننا اور میڈیا ہاؤسسز کا شفاف طریقے سے آڈٹ کرنے کیلئے بتوسط عدالت سے فیصلہ لینا۔
جناب چیئرمین صاحب
فی الوقت یہ آٹھ نکات پر میری آپ اور آرگنائزیشن کے ایگزیکیٹوز سے گزارش درخواست ھے کہ ان ایجنڈوں پر کام کیا جائے اور ھمیں قانونی و اخلاقی مکمل سپورٹ کی جائے۔ شکریہ
جاوید صدیقی
چیف آپریٹنگ آفیسر
صوبہ سندھ پاکستان
یوکے اینڈ پاکستان میڈیا آرگنائزیشن ہیڈ آفس برطانیہ
بتاریخ: 28 جنوری 2023

Exit mobile version