BBC Urdu TV

*جناب سابق وزیراعظم عمران خان صاحب*

*جناب سابق وزیراعظم عمران خان صاحب*

تحریر: جاوید صدیقی

کراچی کے سینئر جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی آپ سے پوچھتے ہیں کہ آپ خود کو معصوم فرشتہ ظاہر کرنے سے کبھی بھی باز نہیں آئے، مانا کہ پاکستانی اٹھانوے فیصد سیاستدانوں کا کردار انتہائی مایوس کن اور اصول شریعت کے برخلاف رھا۔ آپ اپنے مخالفین کی نفرت اور غم و غصہ میں اس قدر بڑھ جاتے ہیں کہ آپ سچ و حق سے بھی انکاری کر بیٹھتے ہیں۔ آپ نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار یاد رھے یہ وفاق کا ھے جس میں آپ وزیراعظم تھے، صوبائی حکومت کئی سالوں پر مشتمل ھے ان ادوار میں آخر کونسا ایسا کردار تھا جیسے قرآن و شریعت کے مطابق مکمل کہا جاسکے، آپ جن فلاحی امور کی باتیں کرتے ہیں وہ صرف ایک طبقہ کیلئے رہیں، جس ادارے کو برا بھلا کہتے رہے اسی ادارے کی بیساکھی کے ذریعے اقتدار تک پہنچے، آپ نے جنرل ضیاء اور نواز شریف کی جوتیاں سیدھی کرنے میں ماضی میں کوئی کسر نہ چھوڑی، یہ ٹھیک ھے کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے کبھی بھی اپنی لسانی قومیت سے بالاتر ہوکر پوری پاکستانی قوم کیلئے نہ سوچا بلخصوص ہر ایک نے کراچی کو دشمنوں کا شہر جانا یہی سبب ھے کہ اٹھہتر سالوں سے کراچی شہر کو بے سرو سامان یتیم بنا رکھا ھے جبکہ سب سے زیادہ ٹیکس اور دیگر معصولات ادا کرنے میں بھی یہی سب سے اول ھے۔ جناب سابق وزیراعظم عمران خان صاحب آپ کو کراچی والوں نے چودہ سیٹیں قومی اسمبلی کی دیں اور صوبائی اسمبلی میں بھی وافر مقدار میں پہنچایا مگر آپ نے رتی برابر کراچی دیکھا تک نہیں۔ اگر نون لیگ، پی پی پی، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، جمعیت علماء اسلام، تحریک لبیک کا موازنہ کیا جائے تو کوئی فرق نہیں بلکہ آپ نے تو اپنی اولادوں کو یہودیوں کی آغوش میں دیکر ثابت کردیا کہ آپ بہت بڑے منافق و فاسد و فاجر ہیں۔ آپ نے سود کے خاتمہ اور اسلامی نفاذ کو رائج کرنے میں کوئی کردار ادا نہ کیا۔ میں جاوید صدیقی سینئر جرنلسٹ و کالمکار سمجھتا ہوں کہ پاکستان کی بقاء و سلامتی اور خوشحالی اس وقت تک ممکن نہیں جبتک ہمارے علماء و مشائخ، پیر عظام، اسلامی اسکالرز، مفتیان و شیخ الحدیث سمیت سپہ سالار و دیگر فور اسٹارز، سیاستدان و حکمران، ججز و جسٹس صاحبان اور سول بیوروکریٹس مکمل شریعت کے پابند اور خالصتاً نظام مصطفیٰ کو رائج کرنے میں اپنا اپنا بھرپور مثبت کردار ادا نہ کریں اس وقت تک ہماری ہر قوت، طاقت، بہادری، ذہانت اور حکمت ناپید و ناقص رہیں گی۔ ہمیں من حیث القوم اب لازماً سوچنا سمجھنا ہوگا کہ اسلامی نظام اور اسلام تشخص واضع عیاں نظر آئے ورنہ اللہ کی پکڑ بہت سخت ھے، اللہ کی پکڑ اگر امریکہ میں آسکتی ھے تو پاکستان میں کیوں نہیں۔ ہر قسم کا نشہ، شراب و شباب، زنا و قتل اور سود و جوا کا جڑ سے خاتمہ کیلئے جناب سابق وزیراعظم عمران خان صاحب آپ اور آپکی جماعت سمیت ہر ایک کو فی الفور اقدام اٹھانا ہوگا وگرنہ آپ سمیت ہر ایک اس ریاست ملک و قوم سے کھلواڑ کرنے والوں میں تصور کئے جائیں گے، کھلواڑ کرنے والے مجرم کہلاتےہیں اس طرح آپ سمیت سب گناہگار ہونگے اور مجرم کہلائیں گے ریاست کا قوم اور رب الکائنات و محمد الرسول اللہ ﷺ کے۔ ذاتی اختلافات کو بالا طاق رکھتے ہوئے شریعت محمدی نافذ کرنے میں اپنی اپنے جماعت کی توجہ اور توانائی لگائیں میرا ایمان ھے دونوں جہاں کی کامیابی و کامرانی نصیب ہوگی انشاءاللہ۔۔۔۔!!

Exit mobile version