BBC Urdu TV

جمہوری دنیا میں مقامی حکومتوں کا وجود حکومتی نظام کی بنیاد تصور کیا جاتا ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

جمہوری دنیا میں مقامی حکومتوں کا وجود حکومتی نظام کی بنیاد تصور کیا جاتا ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

مستقبل پاکستان شروع دن سے بااختیار بلدیاتی نظام کا مطالبہ اور جدوجہد کرتی آرہی ہے:چیئرمین

حکومت لوکل الیکش کیلئے قانون سازی کو جلد مکمل کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کو 100روزہ ایجنڈے میں شامل کرے:گفتگو

حکومت بلدیاتی نظام کی بحالی کیلئے مخلص ہے تو مقامی نمائندگان کو بااختیار بھی بنائے تاکہ عوامی مسائل حقیقی معنوں میں حل ہوں

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ جمہوری دنیا میں مقامی حکومتوں کا وجود حکومتی نظام کی بنیاد تصور کیا جاتا ہے مگر پاکستان میں ایسا نہیں سمجھا جاتا،سیاسی جماعتوں میں جمہوری مزاج کی کمی سے سیاست میں شخصیت پرستی کو فروغ مل رہا ہے اس کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ روایتی و موروثی سیاستدانوں کا نکال باہر کیا جائے،حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے قانون سازی کو جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کو 100 روزہ ایجنڈے میں شامل کرے،ماضی میں ہونے والے لوکل الیکشن عوام کو ریلیف دینے میں اس لئے ناکام ثابت ہوئے کیونکہ منتخب نمائندے بے اختیار تھے اب کی بار اگر حکومت بلدیاتی نظام کی بحالی کیلئے مخلص ہے تو مقامی نمائندگان کو بااختیار بھی بنائے تاکہ عوامی مسائل اُن کی دہلیز پر حل ہوں سکیں۔ان خیالات کا اظہار بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مستقبل پاکستان شروع دن سے بااختیار بلدیاتی نظام کا مطالبہ کرتی آرہی ہے اگر اس حوالے سے ہماری تجاویز پر عمل کرلیا جائے تو ملک حقیقی معنوں میں آگے بڑھ سکتا ہے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ملک میں جب تک اختیارات کی منتقلی گراس روٹ لیول پر منتقل نہیں ہوگی تب تک نہ تو ملک آگے بڑھے گا اور نہ ہی عوام کو درپیش مسائل کم ہوں گے۔

Exit mobile version