BBC Urdu TV

جمشید دستی کی تعلیمی اسناد جعلی نکلیں، نااہل قرار۔

جمشید دستی کی تعلیمی اسناد جعلی نکلیں، نااہل قرار۔

الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی تعلیمی اسناد کو جعلی قرار دیدیا۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی کی درخواستیں منظور کرلیں۔میڈیا کےمطابق الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی تعلیمی اسناد کو جعلی قرار دیدیا۔الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کا ریفرنس منظور کرتے ہوئے ان کی نااہلی کی 2 درخواستوں کو منظور کرلیا۔واضح رہے کہ مئی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمشید دستی کے خلاف اثاثوں اور تعلیمی اسناد سے متعلق دائر درخواست کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Exit mobile version