BBC Urdu TV

جلد وزیراعظم مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے

ملتان: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جلد وزیراعظم مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے، جلد 80 ہزار نوکریاں دینے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب علیحدہ سے صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا، صوبہ جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ بنا دیا گیا ہے، اب یہاں کے تمام معاملات ادھر ہی حل ہونگے، تمام محکموں کے آپریشنز جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ گھر گھر جا کر کورونا ویکسی نیشن کرنے کا ملتان میں آغاز کر دیا۔

Exit mobile version