BBC Urdu TV

جلالپورشریف سے جہاں پر 16 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکے کو جنسی زیادتی

پنڈدادن خان : جلالپورشریف سے جہاں پر 16 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے چاروں ملزمان تھانہ جلالپورشریف پولیس نے 24 گھنٹے میں گرفتار کر لئے ہیں اہل علاقہ نے سخت تگ و دو کے بعد ملزمان گرفتار کرنے پر پولیس کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی ۔


وی۔او

بدنام زمانہ قوم لوط کے پیروکار جلالپورشریف کے رہائشیوں خرم شہزاد،محمد اسد،محمد حسن،محمد زاھد سولہ سالہ زہنی و جسمانی معذور لڑکے کو اغوا کر کے ویران حویلی میں لے گئے اور کمرے میں بند کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا حویلی میں مشکوک نقل و حرکت دیکھ کر اہل محلہ اکٹھے ھو گئے جبکہ متاثرہ بچے کا والد بھی اپنے بیٹے کو ڈھونڈتا ھوا وہاں پہنچ گیا جس کے بعد ملزمان خرم شہزاد،حسن اور اسد موقع سے فرار ھو گئے قریبی کمرے سے متاثرہ بچے کی آوازیں آنے پر کمرے کا تالا توڑا گیا تو اندر بچے کے ساتھ ایک ملزم زاھد بھی موجود تھا جسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا متاثرہ بچے کے والد کا کہنا تھا کہ یہ آٹھ سے دس اوباش لڑکوں کا گروہ ھے جو لوگوں کے معصوم بچوں کو ورغلا کر اپنی شیطانی ہوس کا نشانہ بناتے ہیں اکثر لوگ عزت بچاتے ھوئے خاموش ھو جاتے ہیں میری یا میرے خاندان کی جو تذلیل ھونی تھی ھو گئی انشاءاللہ ملزمان کیفر کردار تک پہنچیں گے مقامی پولیس نے ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر عمل کرتےہوئے 24 گھنٹے کے اندر تمام ملزمان گرفتار کر لئے ہیں اور مزید امید ھے کہ مقامی پولیس اس گھناؤنے جرم میں ملوث قوم لوط کے پیروکاروں سے کسی قسم کی رعائیت نہیں برتے گی

(رپورٹ : عمران حیدر ببلی۔)

Exit mobile version