BBC Urdu TV

جلالپورجٹاں میں طالب علم کے ساتھ زبردستی بدفعلی کرکے ویڈیو وائرل کرنے والے دو ملزمان گرفتار

جلالپورجٹاں میں طالب علم کے ساتھ زبردستی بدفعلی کرکے ویڈیو وائرل کرنے والے دو ملزمان گرفتار

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جلالپورجٹاں پولیس کو مسمی بابر سلیم نے 13 مارچ 2025 کو تھانہ اطلاع دی کہ میرا بیٹا یونیورسٹی میں پڑھتاہے کچھ دن سے کافی پریشان تھا جو میرے وجہ پوچھنے پر رونے لگ گیا اور بتایا کہ ڈیڑھ سال قبل بلال وغیرہ تین ملزمان نے اسلحہ کے زور پر ایک ڈیرہ پر لے جاکر زبردستی بدفعلی کی اور ویڈیو بنالی اب ملزمان بضد ہیں کہ ہمارے ساتھ تعلق بنائے رکھو میرے منع کرنے پر انہوں نے ویڈیو وائرل کردی ہے۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپورجٹاں نے ڈی ایس پی صدر غازی آصف علی بیگ کو واقع کے متعلق فوری آگاہ کیا جنہوں نے فوری مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کی ہداہت دیں جس پر ایس ایچ او صدر انسپکٹر فرقان شہزاد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئےچند گھنٹوں کے اندر ملزمان 1. محمد علی سکنہ سوہل 2 .بلال سکنہ بھاگوال خورد کوگرفتار کرلیا بقیہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

Exit mobile version