BBC Urdu TV

جشنِ آزادی کی تقریب کے موقع پر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نارتھ ناظم آباد کی جانب سے پرچم

*جشنِ آزادی کی تقریب کے موقع پر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نارتھ ناظم آباد کی جانب سے پرچم کشائی کی گئی*

کراچی (رپورٹ : جاوید صدیقی) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نارتھ ناظم آباد ٹاؤن نے جشنِ آزادی کی مناسبت سے ٹاؤن آفس میں پرچم کشائی کی ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین عاطف علی خان نے قومی پرچم بلند کیا اور وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی۔ تقریب میں میونسپل کمشنر نارتھ ناظم آباد زین العابدین ملک، ٹاؤن کے تمام ممبران اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین عاطف علی خان نے کہا کہ ہمیں آزادی کی قدر کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کو ایک مثالی ٹاؤن بنانے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ میونسپل کمشنر زین العابدین ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ عوامی خدمت کیلئے ہمیشہ تیار ہے اور ہم اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کریں گے۔

تقریب کے اختتام پر قومی ترانہ پڑھا گیا اور شرکاء نے پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے دعا کی۔

Exit mobile version