جسٹس (ر) صاحب خان کا انتخابی میدان میں واپسی کا اعلان، استور کی ترقی ترجیح قرار
استور کی ترقیاتی سفر کو دوبارہ شروع کرنا اولین ترجیح ہے۔سابق اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی
کراچی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی اور سینئر سیاسی رہنما جسٹس ریٹائرڈ صاحب خان نے کراچی میں اپنے منشور کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے دوبارہ انتخابی میدان میں آنے کا اعلان کر دیا ہے۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ استور کی ترقی کا عمل 2004 سے رکا ہوا ہے اور ان کی اولین ترجیح اس ترقیاتی سفر کو دوبارہ شروع کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے بنیادی مسائل، انفراسٹرکچر، تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع بہتر بنانے کے لیے وہ ایک واضح منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں آ رہے ہیں۔جسٹس (ر) صاحب خان نے امید ظاہر کی کہ عوام ان کے وژن اور ماضی کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کا ساتھ دیں گے اور انہیں خدمت کا ایک اور موقع فراہم کریں گے۔
