BBC Urdu TV

جرمنی نے مختلف جرائم میں ملوث 81 افغان باشندوں کو ملک بدر کردی

جرمنی نے مختلف جرائم میں ملوث 81 افغان باشندوں کو ملک بدر کردی۔

ملک بدر کئے گئے افغان باشندے سکیورٹی کے لیے خطرہ سمجھے جاتے تھے۔جرمن وزارت داخلہ

برلن(نمائندہ ریاض احمد) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جرمنی نے مختلف جرائم میں ملوث 81 افغان باشندوں کو ملک بدر کردیا۔جرمن وزیر داخلہ کا کہناہے کہ ڈی پورٹ کیےگئے تمام افغا ن باشندے قانون کے تحت سزا یافتہ تھے۔غیر ملکی میڈیا کےمطابق حکومت نے لیپزگ ہوائی اڈے سے 81 افغان باشندوں کو ایک خصوصی پرواز کے ذریعے افغانستان واپس بھیج دیا۔ملک بدر کئے گیے ان مجرموں میں وہ افغان باشندے بھی شامل تھے جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہوچکی تھیں۔جرمن وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا کہ ملک بدر کیے گئے افغان باشندےسکیورٹی کےلیے خطرہ سمجھے جاتے تھے۔جرمنی کے وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرنڈ نے کہا کہ سخت پالیسی نافذ کی جا رہی ہے اور آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مجرموں کے لیے جرمنی میں کوئی جگہ نہیں اور ہم اپنے شہریوں کی سکیورٹی کو ترجیح دیتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  عدالت کے ایک فیصلے کے تحت ملک بدر کیے گئے ہر  فرد کو  ایک ہزار  یورو کی رقم بھی دی گئی۔

Exit mobile version