BBC Urdu TV

جرمنی میں نو منتخب میئر چاقو حملے میں زخمی، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل۔

جرمنی میں نو منتخب میئر چاقو حملے میں زخمی، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل۔

آئرس اشٹالزر جو سوشل میڈیا ڈیموکریٹک پارٹی کی رکن ہیں انتخابات میں کامیابی کے بعد نومبر میں عہدہ سنبھالنے والی تھیں۔

برلن(نمائندہ وقاص خٹک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جرمنی کے شہر ہیردکے کی نو منتخب میئر کو چاقو حملے میں شدید زخمی ہوگئیں۔57 سالہ آئرس اشٹالزر کو منگل کے روز چاقو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق ان پر گھر کے باہر چاقو کے متعدد وار کیے گئے جس کے بعد وہ زخمی حالت میں خود کو گھسیٹتے ہوئے گھر کے اندر آئیں۔پراسیکیوٹرز اور پولیس نے مشترکہ بیان میں کہا کہ تفتیش ہر پہلو سے جاری ہے اور حملے میں کسی قریبی رشتے دار کے ملوث ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔خبر رساں ادارے کے مطابق آئرس اشٹالزر کے 15 اور 17 سالہ بیٹے اور بیٹی کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے، حکام کے مطابق آئرس اشٹالزر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اب بھی آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔غیر ملکی اخبار نے تفتیش کاروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ آئرس اشٹالزر کے بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ اس کی والدہ پر کئی افراد نے حملہ کیا۔یہ واقعہ نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے حالیہ بلدیاتی انتخابات کے بعد پیش آیا جس کے بارے میں سیاست دانوں کا کہنا ہے کہ اس مہم میں شدت اور تلخی نمایاں تھی۔ائرس اشٹالزر جو سوشل ڈیموکریٹک پارٹیکی رکن ہیں انتخابات میں کامیابی کے بعد نومبر میں عہدہ سنبھالنے والی تھیں۔

Exit mobile version