جہلم پولیس کا پیشہ ور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم سمیت 02 منشیات فروش ملزمان گرفتار، پسٹل اور شراب برآمد، مقدمات درج
سوہاوہ پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم محسن کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد
جبکہ
منشیات فروش ملزم عطاء الرحمٰن کو گرفتار کر لیا،
ملزم سے 20 لیٹر شراب برآمد
سول لائنز پولیس نے منشیات فروش ملزم شمیم اسلم کو گرفتار کر لیا،
ملزم سے 20 لیٹر شراب برآمد
ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج
ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ایس ایچ او منگلا راجہ ایاز اور ٹیم کی اہم کاروائی، منشیات فروش ملزم گرفتار، چرس برآمد، مقدمہ درج
گرفتار ملزم کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی،
ملزم سے 510 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 900 برآمد
ملزم کے خلاف مقدمہ درج
منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
عید الفطر کے موقع پر تیز رفتاری سے ون ویلنگ کرنے والے ملزم کے خلاف ایس ایچ او صدر اور ٹیم کی کاروائی، ملزم گرفتار، مقدمہ درج
صدر پولیس نے غفلت لاپرواہی اور ون ویلنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا
گرفتار ملزم کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی،
ملزم مین روڈ پر موٹر سائیکل غفلت لاپرواہی، تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرتے ہوئے گرفتار ہوا
ملزم کے خلاف مقدمہ درج
ون ویلنگ اور غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنا ایک جرم ہے جو حادث کا سبب بن سکتا ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
شہری خصوصاً والدین اپنے بچوں کو ون ویلنگ جیسے خطرناک کھیل سے حوصلہ شکنی کریں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
