BBC Urdu TV

جرائم میں ملوث 13 ملزمان گرفتار گرفتار ملزمان سے اسلحہ ناجائز 07 عدد پسٹلز , 730 گرام چرس اور 40 لیٹر شراب برآمد

گجرات صدر سرکل پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری مختلف جرائم میں ملوث 13 ملزمان گرفتار گرفتار ملزمان سے اسلحہ ناجائز 07 عدد پسٹلز , 730 گرام چرس اور 40 لیٹر شراب برآمد

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی بیگ کی زیر نگرانی صدر سرکل پولیس کی منشیات فروشوں اور اسلحہ برداروں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
ایس ایچ اوتھانہ کڑیانوالہ انسپکٹر محمد اکرام نےاپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں و اسلحہ برداروں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 05 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتارملزمان میں 1. ثاقب 2. عدیل3۔ قمر عباس 4. سرتاج خاں 5. وقار علی شامل ہیں ۔ جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 2 عدد پسٹل 30 بور،01 عدد پسٹل 9MM اور 25 لیٹر شراب برآمد کرلی۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپور جٹاں انسپکٹر مبارک علی شاہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور اسلحہ برداروں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 03 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ ثقلین 2. فیضان 3.احتشام شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 05 لیٹر شراب ،210 گرام چرس , اور 01عدد پسٹل 9MM برآمد کرلیا

ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ SI عابد رسول نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اسلحہ برداروں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں 1. سلیمان 2. کرم عباس شامل ہیں جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 02 عدد پسٹل 30 بور برآمد کرلیے

ایس ایچ اوتھانہ دولت نگر انسپکٹر عباس علی شاہ نےاپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں و اسلحہ برداروں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 01 عدد پسٹل 30 بور اور 520 گرام چرس برآمد کرلی۔

ایس ایچ اوتھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز ii سب انسپکٹر ظفر اقبال نےاپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عمران کو گرفتار کرکے قبضہ سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی۔
۔گرفتار ملزمان کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔

Exit mobile version