جرائم اور منشیات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح و مقصد ہے۔ ارم خان
بلوچستان پولیس نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔خاتون سب انسپکٹر کی میڈیا سے گفتگو
کوئٹہ(نمائندہ عائشہ اکبر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بلوچستان پولیس سے تعلق رکھنے والی سب انسپکٹر ارم خان نے کہا کہ جرائم اور منشیات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح و مقصد ہے کیونکہ جرائم اور منشیات نوجوان نسل کیلئے باعث نقصان ہے انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی ہر شہری کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ منشیات نوجوان نسل کیلئے ایک ناسور ہے اور اس ناسور کے خاتمے کیلئے ہم سب کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا تا کہ نوجوان نسل اس ناسور سے بچ سکے بلوچستان پولیس کی سب انسپکٹر ارم خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ بلوچستان پولیس دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے اور امن و امان کی بہتر صورتحال پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کی جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بھی چاہئے کہ پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں کیونکہ پولیس ہمارے اور ہمارے معاشرے کی محافظ ہے انہوں نے مزید کہا کہ انسپکٹر جنرل بلوچستان پولیس کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے ہمیشہ بلوچستان پولیس کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جو بلوچستان پولیس ہمیشہ یاد رکھے گی۔
