BBC Urdu TV

جرائم انسانی اسمگلنگ میں ملوث عالمی گروہ کے ملزمان گجرات سے گرفتار ،پاکستانی و غیر ملکی پاسپورٹ برآمد۔

جرائم انسانی اسمگلنگ میں ملوث عالمی گروہ کے ملزمان گجرات سے گرفتار ،پاکستانی و غیر ملکی پاسپورٹ برآمد۔

ملزمان سے امیگریشن کی جعلی مہریں، جعلی پاسپورٹ اور ویزا اسٹیکرز بنانے والی مشینیں بھی برآمد کی گئیں۔

گجرات(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث عالمی گروہ کے 2 ملزمان کو گجرات سے گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے حکام کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 20 پاکستانی اور 31 غیر ملکی پاسپورٹ برآمد کیے گئے۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان جعلی پاسپورٹ، جعلی ویزے اور دیگر دستاویزات بناتے تھے۔ملزمان سے امیگریشن کی جعلی مہریں، جعلی پاسپورٹ اور ویزا اسٹیکرز بنانے والی مشینیں بھی برآمد کی گئیں۔

Exit mobile version