BBC Urdu TV

جاپان میں ایئر پورٹ کے سٹور سے قینچی گم ہونے پر 36 پروازیں منسوخ

جاپان کے ہوکائیڈو پریفیکچر کے ایئر پورٹ پر بورڈنگ گیٹس کے قریب واقع سٹور سے قینچی گم ہونے کی وجہ سے 36 پروازیں منسوخ اور 201 کی روانگی میں تاخیر ہو گئی ۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس واقعہ کے دوران ہوکائیڈو کے نیو چیٹوز ایئرپورٹ کے ڈومیسٹک ٹرمینل پر سکیورٹی چیک تقریباً دو گھنٹے کے لیے معطل رہی، کائونٹرز پر مسافروں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور سینکڑوں مسافر ایئرپورٹ پر پھنس گئے۔

حکام کے مطابق گم ہو نے والی قینچی تلاش کرنے پر ایک دن بعد اسی سٹور سے مل گئی تھی، ایئرپورٹ پر پھنس جانے والے مسافروں کی بڑی تعدد سالانہ چھٹیاں منانے اپنے گھروں کو جار ہی تھی۔

نیو چیٹوز جاپان کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں سے ایک ہے، جو دارالحکومت ٹوکیو اور ساپورو کے درمیان ہوائی راستہ فراہم کرتا ہے۔

Exit mobile version