جاوید صدیقی کا پیغام, کراچی پریس کلب کے ممبران کے نام۔۔۔۔!!
معزز ممبر، کراچی پریس کلب جیسا کہ آپ کے علم میں ہوگا کہ کراچی پریس کلب کی انتخابات 25 دسمبر 2021 بروز ہفتہ کو شیڈول ہیں۔ میری آپ سےدرخواست ہے کہ ان انتخابات میں *“یونائیٹیڈ جرنلسٹس پینل”* کا ساتھ دیں اور اپنا قیمتی ووٹ دے کر پینل کے نامزد کردہ امیدواران کو کامیاب بنائیں کیونکہ کارکردگی کی بناء پر خیبرپختوخوا کی عوام نے بلدیاتی انتخابات میں اپنے شعور اور ضمیر کا فیصلہ دیدیا۔ ممبران پریس کلب پڑھے لکھے سمجھدار باشعور ذہین قابل اور باضمیر ہیں انہیں سمجھا نہیں سکتے بلکہ یاد دہانی کراسکتے ہیں کیونکہ صحافی معاشرے کا بہترین ارکان ہوتے ہیں یہ ریاست اور ملک کی انتظامی امور کو سدھارنے اور درست سمت چلنے میں بڑے معاونین ثابت ہوتے ہیں پھر کیونکر اپنے مستقبل میں غیر سنجیدہ ہوسکتے ہیں یقیناّ مجھ ناچیز سے زیادہ ممبران اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہیں یہ جانتے ہیں کہ ایک ووٹ بھی حقدار امیدوار کو جیتا سکتا ہے اسی لیئے معزز ممبران ووٹ کاسٹ کرنے کو اپنا اخلاقی و قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔ کسی کی ممبرشپ کرانا کوئی احسان نہیں کیونکہ صحافی کا حق ہے اسی لیئے ممبران کلب کی بہتری اور نظام کی درستگی کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہیں۔ یونائیٹڈ جرنلسٹ پینل کے منشور سے تمام ممبران آگاہ ہوچکے ہیں اپنے انتخابات کے روز آپ پردے میں ہونگے اس وقت آپ کے ساتھ آپکا ضمیر اور شعور ہوگا خدارا انصاف کے تقاضوں اور حقدار کے حق کو ہرگز فراموش نہیں کیجئے گا۔ برسوں سے باری کے سلسلے پر ضرور غور کیجئے گا اور دیکھئے گا کہ آئین کلب اور فلاح و بہبود کے امور عدل و انصاف اور مساوات کیساتھ کس قدر کس نے ادا کیئے اور کس نے نہیں فیصلہ صرف آپ اور آپ کے ضمیر کا ہونا چاہئے آپ کے ووٹ سے ۔ شکریہ
*جاوید صدیقی*
ایگزیکٹو ممبر یونائیٹڈ جرنلسٹ پینل کراچی
*یونائٹیڈ جرنلسٹس پینل کے نامزد کردہ امیدواران*
خورشید عباسی ۔ *صدر*
سمیرا ججہ ۔ *نائب صدر*
عارف خان ۔ *سیکریٹری*
اسلم شاہ ۔ *جوائنٹ سیکریٹری*
زبیر ابراہیم ۔ *خازن*
*اراکین گورننگ باڈی*
قسیم سعید
آغا کرم علی شاہ
عامر شیخ
عباس نقوی
روبینہ یاسمین
محمد بیگ
علی شیر
قسیم سعید
آغا کرم علی شاہ
عامر شیخ
عباس نقوی
روبینہ یاسمین
محمد بیگ
علی شیر
تمام ممبران ووٹنگ کے وقت اپنی حاضری یقینی بنائیں یہی عمل ہمارے مستقبل کی روشن دلیل ثابت ہوسکتا ھے۔۔۔!!
