BBC Urdu TV

جانباز ہیلپ ٹرسٹ کی طرف سے للہ پٹرولنگ پولیس کے ساتھ مل کر ہیلمنٹ اور شیشے تقسیم کیے گے

پنڈدادنخان ؛ جانباز ہیلپ ٹرسٹ کی طرف سے للہ پٹرولنگ پولیس کے ساتھ مل کر ہیلمنٹ اور شیشے تقسیم کیے گے

ہیڈ انجری سے اموات کی شرح زیادہ ھے اس سلسلے میں آگاھی مہم شروع کی محمود الحق بلوچ

نے آئے روز موٹر سائیکل کے ایکسیڈنٹ میں ہیڈ انجری سے اموات کی شرح بہت زیادہ ھو گئی ہیلمنٹ کا استعمال اور شیشے کے استعمال سے ایکسیڈنٹ سے بچا جا سکتا ھے ایکسیڈنٹ کی صورت میں ہیلمنٹ ہیڈ انجری سے بچاتا ھے ان خیالات کا اظہار پٹرولنگ پولیس چوکی انچارج للہ موڑ محمود الحق بلوچ نے للہ جانباز کی طرف سے ہیلمنٹ اور شیشے تقسیم کرنے کی تقریب میں کیا انہوں نے کہا کہ کم عمر ڈرائیورز پر سختی کا مقصد ان کی سیفٹی کےلئے ھے ہمارا قطعاً مقصد کسی کو تنگ کرنا نہیں اس موقع پر للہ جانباز ہیلپ ٹرسٹ کے رہنما حافظ اطہر عثمان نے کہا کہ ہم نے چند برس پہلے بھی ہیلمنٹ اور شیشے تقسیم کئے تھے آج پھر ہیلمنٹ اور شیشے کے استعمال کے بارے میں آگاھی مہم چلائی گئی ھے اس مہنگائی کے دور میں غریب کےلئے ہیلمنٹ خریدنا مشکل ھی نہیں ناممکن ھے اس لئے ہم یہ تقسیم کر رھے ہیں انہوں نے آئندہ بھی اس مہم کو جاری رکھنے کا عزم کیا/ رپورٹ عمران حیدرببلی ۔

Exit mobile version