BBC Urdu TV

جامع مسجد طیبہ بھاگ نگر میں فری آئی کیمپ کا اہتمام کیا گیا

جامع مسجد طیبہ بھاگ نگر میں فری آئی کیمپ کا اہتمام کیا گیا

3 سو مریضوں کا چیک اپ اور 50 مریضوں کا لیزر کے زریعہ آپریشن کیا گیا

سرائے عالمگیر(سٹی رپورٹر) جامع مسجد طیبہ بھاگ نگر میں فری آئی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں 3 سو مریضوں کا فری چیک اپ اور 50 مریضوں کا جدید فیکو ٹیکنالوجی لیزر کے ساتھ آپریشن کیا گیا اور DDO ڈاکٹر شکیل منہاس نے کیمپ کا دورہ کیا اور سارے کام کو بہت زیادہ سراہا محمد سجاد کوآرڈینیٹر پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع گجرات نے بھی شرکت کی حافظ محمد امتیاز اور ان کی ٹیم نے بھرپور انتظامات کیے آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کے لیے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا.

Exit mobile version