BBC Urdu TV

جامعہ کوہاٹ کے زیر اہتمام دو روزہ کسٹ جابز اینڈ انڈسٹریل ایکسیو کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

جامعہ کوہاٹ کے زیر اہتمام دو روزہ کسٹ جابز اینڈ انڈسٹریل ایکسیو کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔

ایکسیو کے مہمان خصوصی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن خیبرپختونخوا ڈاکٹر اسرار خان تھے۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جامعہ کوہاٹ کے زیرِ اہتمام دو روزہ کسٹ جابز اینڈ انڈسٹریل ایکسپو کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ ایکسپو کے مہمانِ خصوصی سیکریٹری ہائر ایجوکیشن خیبرپختونخوا ڈاکٹر اسرار خان تھے۔افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر جامعہ کوہاٹ پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر الیاس، ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر ذیشان بنگش، ڈینز، ڈائریکٹرز، کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رشید پراچہ اور دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر جامعہ کوہاٹ پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر الیاس نے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر اسرار خان کو روایتی چادر اور پگڑی پہنائی۔ایکسپو کے پہلے روز طلبہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جہاں کوہاٹ کی مقامی مصنوعات اور ثقافتی و فوڈ اسٹالز شرکاء کی خصوصی توجہ کا مرکز رہے۔ ڈاکٹر ذیشان بنگش کے مطابق مقامی اور صوبائی 55 سے زیادہ کمپنیوں نے ایکسپو میں اسٹالز لگائے ہیں۔کوہاٹ چیمبر آف کامرس کے صدر رشید پراچہ نے اس اقدام کو طلبہ کے مفاد میں ایک مؤثر کوشش قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی تعلیمی و معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
افتتاحی تقریب کے بعد مہمان خصوصی ڈاکٹر اسرار خان نے وائس چانسلر جامعہ کوہاٹ پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر الیاس کے ہمراہ اسٹالز کا دورہ کیا اور کمپنیوں کی دلچسپی کو سراہا۔
وائس چانسلر جامعہ کوہاٹ پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر الیاس نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کوہاٹ چیمبر اف کامرس اور پشاور چیمبر اف کامرس کے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں مذید ایسے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ وائس چانسلر جامعہ کوہاٹ پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر الیاس نے ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر ذیشان بنگش اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

Exit mobile version