BBC Urdu TV

جامعہ کراچی کی سابق رئیس کلیہ فنون وسماجی علوم پروفیسرڈاکٹر نسرین اسلم شاہ کی نئی کتاب ”کراچی کے گوشے

*جامعہ کراچی کی سابق رئیس کلیہ فنون وسماجی علوم پروفیسرڈاکٹر نسرین اسلم شاہ کی نئی کتاب ”کراچی کے گوشے“ شائع ہوگئی*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) سابق رئیس کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی ومیریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ کی نئی کتاب ”کراچی کے گوشے“ شائع ہوگئی جس میں انہوں نے شہر کراچی کے علاقوں کی تاریخ، تہذیب اور وہاں بسنے والے لوگوں کی طرز زندگی اور بستیوں کے وجود میں آنے کا اس کتاب کے ذریعے سو سالہ تاریخ کا احاطہ کرنے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے انگریز دور حکومت سے لے کر موجودہ دور تک شہر میں ہونے والی تبدیلیوں، ترقی، حجم، تجارت، روزمرہ کے معمولات بالخصوص انفرا اسٹرکچر پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے اور بالخصوص ماضی سے لے کر حال تک اس شہر کی تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے اس شہر کی قدر اور کشش کو بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔ ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ نے اس کتاب میں بتایا ہے کہ کراچی عام شہر نہیں یہاں لوگ نہیں بستے بلکہ زندہ لوگ بستے ہیں، مختلف زبانیں بولنے والے، مختلف جغرافیائی علاقوں و مذاہب اور ثقافتوں سے جڑے لوگ اس شہر کو ”منی پاکستان“ بنادیتے ہیں۔اس شہر کے کئی روپ ہیں یہاں امارت بھی ہے، غربت بھی ہے، عیش و آرام کی زندگی بھی ہے اور گھٹن زدہ ماحول بھی مگر اس شہر میں نہ جانے کیا خاص کشش ہے کہ جو ایک بار یہاں آیا یہیں کا ہوکر رہ جاتا ہے اور آبادی کے لحاظ سے اس کا شمار دنیا کے چند بڑے شہروں میں ہوتا ہے۔ شہر کراچی ایک ایسا شہر ہے جس کے بارے میں جتنا بھی لکھا جائے اور جس پہلو سے بھی لکھا جائے کم ہی رہے گا۔

Exit mobile version