BBC Urdu TV

جامعہ کراچی کا ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے پر غور۔

جامعہ کراچی کا ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے پر غور۔

جامعہ کراچی سنڈیکیٹ کا ہنگامی اجلاس کل منگل کو طلب کر لیا گیا ہے۔

کراچی (نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جامعہ کراچی کی جانب  سے معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو  پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے  پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق  جامعہ کراچی سنڈیکیٹ کا ہنگامی اجلاس کل منگل کو طلب کرلیا گیا ہے۔جامعہ کراچی سنڈیکیٹ کا ہنگامی اجلاس وائس چانسلر  پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کی زیرصدارت منگل کی دوپہر 3  بجے ہوگا۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اعزازی سند دینے کی باقاعدہ سفارش صوبےکی سرکاری جامعات کے چانسلر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے کی گئی ہے۔

Exit mobile version