BBC Urdu TV

*جامعہ کراچی اور قرشی فاؤنڈیشن کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط*

*جامعہ کراچی اور قرشی فاؤنڈیشن کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط*

*شعبہ فوڈ سائنس وٹیکنالوجی میں ہربل میڈیسن لیب وکلینک کا افتتاح*

*اکیڈیمیاء اور انڈسٹریز کے اشتراک وروابط میں ہی سماجی مسائل کا حل اور پاکستان کی معاشی ترقی مضمرہے۔ڈاکٹر خالد عراقی*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) جامعہ کراچی کے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور قرشی فاؤنڈیشن کے مابین ہر بل میڈیسن لیب اور کلینک کے قیام اور صحت کی دیکھ بھال سے متعلق سہولیات فراہم کرنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ دستخط کی تقریب گزشتہ روز شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور قرشی فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عدیل سعید میر نے دستخط کئے۔ عدیل سعید میر نے شرکاء کو بتایا کہ قرشی فاؤنڈیشن ایک تعلیم یافتہ، صحت مند اور خوشحال پاکستان کے اپنے وژن پر عمل پیرا ہے اور یہی وجہ ہے کہ قرشی فاؤنڈیشن تعلیم، صحت، فلاحی منصوبوں اور ماحولیاتی تحفظ پر توجہ کے ساتھ سماجی بہبود کی سرگرمیاں بھی انجام دے رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا بھر میں ایک اندازے کے مطابق اٹھاسی فیصد ممالک اپنے صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں قدرتی ادویات بشمول جڑی بوٹیوں کے علاج اور روایتی طریقوں کا استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً تیرہ ممالک نے قدرتی اجزاء اور جڑی بوٹیوں پر مبنی ادویات پر اپنے طبی طریقوں اور سیٹ اپ کو مکمل طور اپنالیا ہے۔ سنہ دو ہزار چوبیس عیسوی میں ہربل ادویات کی عالمی مارکیٹ کی مالیت دو سو تینتیس اعشاریہ صفر آٹھ بلین امریکی ڈالر تھی اور سنہ دو ہزار بتیس عیسوی تک اس کا چار سو سینتیس بلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ صدر شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جامعہ کراچی ڈاکٹر محمد عبدالحق نے بتایا کہ شعبہ کے ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹکس پروگرام کے طلباء کلینک کے قیام اور صحت کی دیکھ بھال سے متعلق سہولیات سے مستفید ہوں گے کیونکہ انہیں کلینکس میں مستند پیشہ ور افراد کی نگرانی میں عملی تجربہ، ہینڈ آن ٹریننگ اور کلینیکل نیوٹریشن پریکٹسز کے عملی مواقع میسر آئیں گے۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ ہم مغربی طبی طریقوں پر عمل کرنے کی وجہ سے قدرتی ادویات کے فوائد کو تقریباً نظر انداز کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ کلینک کے قیام سے طلباوطالبات اور شعبہ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔مجھے امید ہے کہ جامعہ کراچی کے اساتذہ، طلباوطالبات اور انتظامی عملہ کے ساتھ جامعہ کے قرب وجوار میں موجود آبادی کے لوگ بھی کلینکس میں موجود تربیت یافتہ اور مستند ڈاکٹروں کے تجربات سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے طلباوطالبات پر زور دیا کہ وہ علم حاصل کرنے پر توجہ دیں اور اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنائیں کیونکہ یہی امتزاج انکی کامیابی کی کلید ثابت ہوگا۔ اکیڈیمیاء اور انڈسٹریز کے اشتراک و روابط میں ہی سماجی مسائل کا حل اور پاکستان کی معاشی ترقی مضمر ہے۔ دریں اثناء جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور قرشی فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر عدیل سعید میر نے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جامعہ کراچی میں نو تعمیر شدہ ہربل میڈیسن لیب اور صحت کی دیکھ بھال سے متعلق سہولیات فراہم کرنے کیلئے کلینک کا افتتاح کیا۔

{"remix_data”:[],”remix_entry_point”:”challenges”,”source_tags”:["local”],”origin”:”unknown”,”total_draw_time”:0,”total_draw_actions”:0,”layers_used”:0,”brushes_used”:0,”photos_added”:0,”total_editor_actions”:{},”tools_used”:{},”is_sticker”:false,”edited_since_last_sticker_save”:false,”containsFTESticker”:false}
Exit mobile version