*جامعہ کراچی اورٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن کے مابین انفرااسٹرکچر کو بہتربنانے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط*
کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) جامعہ کراچی اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن کراچی ایسٹ کے مابین انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب جمعہ کے روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے دستخط کئے۔ مفاہمتی یادداشت کے مطابق ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن شعبہ جینیات جامعہ کراچی کے سامنے روڈ کارپیٹنگ کریگا۔ علاوہ ازیں شعبہ ایگری کلچر اینڈ ایگری بزنس مینجمنٹ تا بائیو ٹیکنالوجی سٹرک کے اطراف لائٹنگ بھی کی جائیگی اسکے ساتھ ساتھ شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جامعہ کراچی کے گارڈن کی تزئین وآرائش کی جائیگی۔
