BBC Urdu TV

جامعہ علوم اثریہ کے سالانہ فری آئی کیمپ کے دوسرے روز مریضوں کا رش برقرار اسلام خدمت خلق

جامعہ علوم اثریہ کے سالانہ فری آئی کیمپ کے دوسرے روز مریضوں کا رش برقرار اسلام خدمت خلق کا بڑا علمبردار اور پرچار ک ہے۔حافظ عبد الحمیدعامر

جہلم(محمد زاہد خورشید ) اسلام خدمت خلق کا بڑا علمبردار اور پرچار ک ہے جس میں حقوق اللہ اور حقوق العباد کی الگ الگ مستقل حیثیت بیان ہوئی ہے۔دونوں پر برابر عمل کرنے سے ہی اسلام کی اصل منشا پوری ہو سکتی ہے، ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر حافظ عبدالحمید عامرنے جامعہ علوم اثریہ میں 23ویں سالانہ فری آئی کیمپ کے دوسرے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مزید انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ہم نے جہاں دینی علوم کی ترویج و اشاعت اور نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لیے بین الاقوامی ادارہ ”جامعہ علوم اثریہ“ قائم کر رکھا ہے، وہیں یہاں سے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں طلبا و طالبات دینی و دنیوی تعلیم اور جدید علوم سے بہرہ مند ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم نے عوام الناس کی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبے شروع کر رکھے ہیں۔ اس دفعہ ”کے ایس ریلیف سعودی عرب“ اور ”الابراہیم آئی ہسپتال“ کے تعاون سے جامعہ علوم اثریہ میں سالانہ فری آئی کیمپ منعقد ہو رہا ہے اور تا حال جاری و ساری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال بین الاقوامی ڈاکٹروں کی ٹیم یہاں ہزاروں مریضوں کا فری چیک اپ کرتے ہیں۔ مریضوں کو عینکیں اور دوائیں مفت فراہم کی جاتی ہیں اور آپریشن والے مریضوں کا مفت آپریشن کیا جاتا ہے۔ الحمد للہ آج تک کیے گئے تمام آپریشن کامیاب رہے۔ تمام مریضوں کی آنکھوں میں آئی او ایل لینز بھی فری ڈالے جاتے ہیں۔ مریضوں اور لواحقین کے لیے رہائش اور کھانے کا بھی فری انتظام کیا جاتا ہے۔

Exit mobile version