BBC Urdu TV

جامعہ علوم أثریہ کی 39ویں سالانہ تقریب بخاری و جلسہ تقسیم اسناد 12نومبر کو ہوگا۔ سالانہ جلسہ

جامعہ علوم أثریہ کی 39ویں سالانہ تقریب بخاری و جلسہ تقسیم اسناد 12نومبر کو ہوگا۔ سالانہ جلسہ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ حافظ عبدالحمید عامر

جہلم(محمد زاہد خورشید)جامعہ علوم أثریہ جہلم کی 39ویں سالانہ تقریب تکمیل صحیح بخاری شریف و جلسہ تقسیم اسناد و انعامات زیر صدارت رئیس الجامعہ حافظ عبدالحمید عامر 12نومبر بروز ہفتہ بعد از نماز عصر 03:15بجے سے شروع ہو کر رات گئے تک جاری رہے گا۔سالانہ جلسہ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے مورخہ 9نومبر بروز بدھ جامعہ اثریہ میں رئیس الجامعہ کی زیر صدارت اجلاس میں حتمی شکل دے دی گئی اور اس سلسلے میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ پروگرام کا آغاز نماز عصر کے فوراً بعد ہو جائے گا۔ نماز عصر کے بعد 03:15 بجے بخاری شریف کی آخری حدیث پر جامعہ کے شیخ الحدیث مولانا سیف اللہ عبدالرحیم اثری درس ارشاد فرمائیں گے۔ 04:00بجے استاذ العلماء مولانا حافظ مسعود عالم شیخ الحدیث جامعہ سلفیہ فیصل آباد کا بیان ہو گا۔ نماز مغرب کے بعد شرکائے جلسہ کے لیے ضیافت کا انتظام ہو گا۔ بعد از نماز عشاء جلسہ تقسیم اسناد و انعامات سے مولانا حافظ یوسف پسروری، مولانا سبطین شاہ نقوی، مولانا سیف اللہ خالد ملتانی،مولانا عبدالمنان راسخ، مولانا محمد بنیامین عابد خطیب اوکاڑہ، مولانا ابراہیم طارق آف کراچی اور مولانا بہادر علی سیف خطاب کریں گے۔ اس موقع پر جامعہ کے متخرجین کو اسناد بھی دی جائیں گی اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

Exit mobile version