BBC Urdu TV

تین نومبر تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب تاریخ نے ایک اور زخم لیا۔عمران خان

تین نومبر تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب تاریخ نے ایک اور زخم لیا۔عمران خان

عمران خان آج بھی کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں جیل کی دیواریں انکی آواز کو قید نہیں کر سکتیں۔سیاسی کوآرڈینیٹر ٹو عمران خان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سیاسی کوآرڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے کہا کہ تین نومبر ، تاریخ کا وہ سیاہ دن ، جب تاریخ نے ایک اور زخم لیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر چلنے والی گولی صرف ایک شخص پر گولی نہیں چلی تھی، یہ گولی حق، سچائی، اور آزادی کے خواب پر چلائی گئی تھی۔ مگر اللہ تعالیٰ نے اس مردِ مؤمن کو محفوظ رکھا ۔ کیونکہ جسے قوم کا مقدر لکھ دیا جائے، اسے کوئی طاقت کوئی غاصب مٹا نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن یاد دلاتا ہے کہ باطل ہمیشہ سچ سے ڈرتا ہے، مگر سچ کبھی ہارتا نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سیاسی کوآرڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ عمران خان آج بھی کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں، جیل کی دیواریں ان کی آواز کو قید نہیں کر سکتیں۔ان شاءاللہ میرا لیڈر دوبارہ عوام کے درمیان ہو گا پہلے سے زیادہ مضبوط، پہلے سے زیادہ با ہمّت۔

Exit mobile version