BBC Urdu TV

تیمور خان خٹک کا بھارتی جارحیت کی مذمت اور قومی یکجہتی کا اظہار۔

تیمور خان خٹک کا بھارتی جارحیت کی مذمت اور قومی یکجہتی کا اظہار۔

عوام اپنی مادر وطن کے دفاع کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہر سطح پر پُرعزم اور ہمہ وقت تیار ہیں۔ تیمور خان خٹک کی میڈیا سے گفتگو

چارسدہ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق تیمور خان خٹک نے بھارت کے جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے معصوم شہریوں پر حملے کر کے دہشت گردی کا بدترین مثال قائم کیا۔تیمور خان خٹک بھارت کی جانب سے پاکستان پر کی گئی بلااشتعال اور غیر قانونی فوجی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ہم حکومت پاکستان اور افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتے ہیں اور اس نازک گھڑی میں قومی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ہم ملک کے اُن علاقوں اور عوام کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں جو اس جارحیت سے متاثر ہوئے۔یہ وقت قومی اتحاد اور یکجہتی کا ہے عوام اپنی مادرِ وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے ساتھ ہر سطح پر پرعزم اور ہمہ وقت تیار ہیں۔پاک فوج پائیندہ باد ،پاکستان زندہ باد.

Exit mobile version