BBC Urdu TV

تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلا کر ون ویلنگ کرنے والوں اور موٹرسائیکز پر غیر نمونہ نمبر پلیٹ

جہلم : ( ثاقب محمود ) پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر جہلم پولیس کا تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلا کر ون ویلنگ کرنے والوں اور موٹرسائیکز پر غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 07 ملزمان گرفتار،

تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ون ویلنگ کرنے والے 03 ملزمان سید عثمان حسین شاہ، ایشلے ندیم اور عدنان امتیاز کو گرفتار کرلیا،

تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکلز پر غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگا کر قانون کی خلاف ورزی کرنے والے 02 ملزمان محمد فیاض،محمد وسیم اور عفلت و لاپرواہی سے موٹرسائیکل چلانے والا 01 ملزم علی حسن کو گرفتار کرلیا،

تھانہ منگلہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے عفلت و لاپرواہی سے موٹرسائیکل چلانے والا 01 ملزم اسد ریاض کو گرفتارکرلیا،

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، والدین سے التماس ہے کہ وہ اپنے بچوں کی نگرانی کریں تاکہ کسی بھی ناخشگوار واقعہ سے بچا جا سکے،

غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

Exit mobile version