تھانہ کلرسیداں پولیس کی کاروائی،نوجوان کے قتل کے مقدمہ میں ملوث03ملزمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث03ملزمان افتخار احمد، حیدر اور شہریار کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے تین ہفتے قبل فائرنگ کرکے احتشام نامی نوجوان کوقتل کر دیا تھا، ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری انصاف کی منزل کی جانب اہم قدم ہے۔
رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی
