تھانہ کالا گوجراں سے چند قدم کے فاصلے پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات تین ڈاکو مکہ سینٹری سٹور کے مالک سے لاکھوں روپے چھین کر فرار ہو گئے
(ثاقب محمود)تھانہ کالا گوجراں کے قریب جی ٹی روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات کی CCTV فوٹیج سامنے آگئی، تھانہ کالا گوجراں سے چند قدم کے فاصلے پر جی ٹی روڈ پر واقع المکہ سینٹری سٹور کے مالک حافظ عامر مقصود سے دن دیہاڑے تین ڈکیت گن پوائنٹ پر 435000 روپے لوٹ کر با آسانی 125موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،ڈاکوؤں کی عمریں 20سے25 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں ڈکیتی کی اطلاح پر ڈی پی او جہلم نے موقع واردت کا وزٹ کیا پولیس نے نامعلوم۔ملزمان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا تھانہ کالا گوجراں کے علاقہ میں کچھ عرصہ سے قتل چوری ڈکیتی موٹر سائیکل چوری اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے
کسی کی بھی جان و مال محفوظ نہیں ہے عوام مایوس اور عدم تحفظ کا شکار نظر آتے ہیں۔۔۔
