BBC Urdu TV

تھانہ کالا گجراں کے علاقے کوٹھہ پرانا میں 04 شہریوں کی قتل کے موقع کا وزٹ

آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کا ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کے ہمراہ تھانہ کالا گجراں کے علاقے کوٹھہ پرانا میں 04 شہریوں کی قتل کے موقع کا وزٹ،

قتل کی واردات کا افسوس ناک واقعہ تھانہ کالا گجراں کے علاقہ میں پیش آیا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا اور ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے موقع کا وزٹ کیا،

آر پی او راولپنڈی ریجن اور ڈی پی او جہلم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، شواہد کا جائزہ لیا،ملزمان کی گرفتاری کو جلد از جلد یقینی بنانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی،

ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے،موقعہ سے تمام شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں،تمام زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں،

میرٹ پر تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے گا، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قاتلوں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا

Exit mobile version