تھانہ کالا گجراں کے علاقہ جی ٹی روڈ نزد یو مارٹ ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کا معاملہ،
(ثاقب محمود )
تھانہ کالا گجراں پولیس دوران گشت جی ٹی روڈ پر موجود تھی کہ 03 ملزمان فہد امین، فرحان ضیاء اور 01 نامعلوم ملزم اسلحہ کے زور پر واردات سرقہ بالجبر میں مصروف تھے جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی، پولیس پارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم فہد امین اور فرحان ضیاء کو گرفتار کرلیا،
ملزم فہد امین اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہو گیا جسکا علاج و معالجہ جاری ہے،
جبکہ ساتھی نامعلوم ملزم دوران پولیس مقابلہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہو گیا،
جس کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور چھاپے مارے جا رہے ہیں،
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان
قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کاوش عمل میں لائی جائیگی،سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ،ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو
