شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی پروفیشنل کمانڈ میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
تھانہ چوٹالہ پولیس کی بڑی کاروائی 3 کس بین الصوبائی منشیات فروش اسمگلر گرفتار
ملزمان سے 15 کلو چرس، 5 کلو افیون، رائفل 222، پسٹل 9MM معہ راونڈز، گاڑی اور رقم 17ہزار روپے سے زاہد برآمد
تفصیلات کے مطابق:
انسپکٹر محمد نواز ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر نعیم اقبال، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شفیق اور ان کی ٹیم نے دوران ناکہ بندی کاروائی کرتے ہوئے مشکوک کار کو روکا جس میں 3 ملزمان سوار تھے گاڑی سبز نمبر پلیٹ 4813 برنگ سیاہ کو چیک کیا جس کی ڈرائیونگ سیٹ ملزم
1۔محمد کاشف ولد زاہد شاہ ساکن ڈھری چرچوڑ ضلع مردان جس کے قبضہ سے 1 عدد موبائل فون اور رقم مبلغ 1100 روپے برآمد
2۔محمد رفیق ولد گوہر علی ساکن ضلع پشاور جس کے قبضہ سے 15 کلو چرس گردہ نما، رائفل 222 بور، پسٹل 9MM معہ راونڈزاور رقم مبلغ 8700 روپے برآمد
3۔شیر علی ولد محبت خان ساکن ضلع پشاور کے قبضہ سے 5 کلو افیون، 2 عدد موبائل فونز اور رقم مبلغ 7400 روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔
ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے ایس ایچ اور تھانہ چوٹالہ،تفتیشی افسران اور ان کی ٹیم کو بھرپور شاباش۔
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم
