جہلم۔رپورٹ راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب۔
تھانہ چوٹالہ پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کے اشتہاری ملزم کو ٹیکنیکل ذرائع استعمال کرتے ھوئے گرفتار کر لیا۔
چار سال قبل حافظ زوہیب عرف زیبی نامی ملزم دو شہریوں کو قتل کر کے روپوش ھو گیا تھا ملزم نے شناختی کارڈ تبدیل کر کے اپنی شناخت بھی تبدیل کر لی تھی۔
ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ سب انسپکٹر سید اسد علی ابوبکر نے ہمراہ اے ایس آئی رؤف افضل و ٹیم جدید تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ھوئے اشتہاری ملزم کو چکوال کے علاقہ ڈھڈیال سے گرفتار کر لیا۔مدعی مقدمہ کی طرف سے ڈی پی او اور ڈی ایس پی صدر سرکل کی ٹیم کو سپیشل ایوارڈ سے نوازا گیا
