راولپنڈی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نقیب شہزاد
تھانہ پیرودہائی کے علاقے میں واقع مدرسے میں 16 سالہ طالبہ سے مبینہ جنسی زیادتی اور تشددکے مقدمہ میں نامزدمرکزی ملزم و مدرسے کے مہتمم مفتی شاہنوازاور شریک ملزمہ عشرت حنیف پر فرد جرم عائد کر دی ہے
دونوں ملزمان نے فرد جرم کی صحت سے انکار کر دیا ہے جبکہ عدالت نے باضابطہ ٹرائل کے لئے مقدمہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت24دسمبرتک ملتوی کر دی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر دونوں ملزمان عدالت میں موجود تھے جہاں پر عدالت نے دونوں کو فرد جرم پڑھ کر نائی تاہم ملزمان نے فرد جرم کی صحت سے انکار کر دیا ہے عدالت نے سماعت24دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے مقدمہ کے گواہان کو طلب کر لیا ہے یاد رہے کہ تھانہ پیرودھائی پولیس نے متاثرہ طالبہ مسکان نثارکی والدہ روبینہ گل کی مدعیت میں 17 اگست کوتعزیرات پاکستان کی دفعات/377-B/506-ii/109/201/34 376کے تحت مقدمہ نمبر879درج کیا تھا۔
رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی
