BBC Urdu TV

تھانہ پیرودہائی کے علاقے میں واقع مدرسے میں 16سالہ طالبہ سے مبینہ جنسی زیادتی

راولپنڈی : سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ آصف اقبال نے تھانہ پیرودہائی کے علاقے میں واقع مدرسے میں 16سالہ طالبہ سے مبینہ جنسی زیادتی اور تشددکے مقدمہ میں نامزدمرکزی ملزم و مدرسے کے مہتمم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید4یوم کی توسیع کر دی ہے عدالت نے پولیس کی جانب سے مزید5روزہ جسمانی ریمانڈکی استدعا مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزم کو دوبارہ 15ستمبر کو عدالت میں پیش کر کے تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر مقدمہ میں نامزد مفتی شاہنواز کو پولیس کی حراست میں عدالت پیش کیا گیا اس موقع پرملزمان اور متاثرہ لڑکی کے وکلا کے علاوہ سرکاری وکیل اور مقدمہ کا تفتیشی سب انسپکٹر اسلم شہزادبھی عدالت میں موجود تھے تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو پرچہ ریمانڈ پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ مقدمہ کے مرکزی ملزم مفتی شاہنواز سے ان ہتھیاروں کی ریکوری باقی ہے جن کے لئے ملزم نے وقوعہ کے وقت متاثرہ لڑکی کو دھمکیاں دیں جبکہ ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کے ساتھ بعض پہلوؤں پر ابھی تفتیش بھی باقی ہے جس پر ملزم کے وکیل نے مخالفت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم پہلے ہی 9دن سے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے اور پولیس تاحال تفتیش میں کوئی پیشرفت نہیں دکھا سکی لہٰذا مزید جسمانی ریمانڈ کا کوئی جواز نہیں بنتا تاہم عدالت نے پرچہ ریمانڈ میں اٹھائے گئے نکات پر تفتیشی کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو مزید4یوم کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا یاد رہے کہ تھانہ پیرودھائی پولیس نے متاثرہ طالبہ مسکان کی والدہ روبینہ گل کی مدعیت میں 17 اگست کوتعزیرات پاکستان کی دفعات 376اور511کے تحت مقدمہ نمبر879درج کیا تھا

راولپنڈی : افتخار خٹک سے

Exit mobile version