BBC Urdu TV

تھانہ وارث خان کے اے ایس آئی کا پتنگبازی کریک ڈاؤن کے دوران موقعہ سے مزاحمت کے بعد گرفتار

تھانہ وارث خان کے اے ایس آئی کا پتنگبازی کریک ڈاؤن کے دوران موقعہ سے مزاحمت کے بعد گرفتار کیے گئے ملزم پر تشدد کے واقعہ پر سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کا نوٹس،

سی پی او راولپنڈی کے حکم پر اے ایس ائی شہزاد کو گرفتار کرلیا گیا، مقدمہ درج،

سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی آپریشنز کو فوری انکوائری کرکے محکمانہ کاروائی کا حکم دیا تھا،

ایس ایس پی آپریشنز نے انکوائری مکمل ہونے پر اے ایس آئی شہزاد کو نوکری سے برخاست کردیا،

اے ایس آئی شہزاد نے پتنگبازی میں ملوث ملزم کو موقعہ سے گرفتار کیا جس نے پولیس سے مزاحمت کی تھی،

اے ایس آئی شہزاد نے غیر پیشہ وارانہ طرز عمل اپناتے ہوئے تھانہ میں ملزم پر تشدد کیا، جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں،

پولیس کے فرائض میں امن و امان کا قیام اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ سب سے مقدم ہیں، جہاں کسی کوتاہی کی گنجائش نہیں، سی پی او

اختیارات سے تجاوز اور شہریوں سے ناروا سلوک ناقابل برداشت ہے، سی پی او

فورس کے لئے واضح حکم ہے، کسی شہری پر تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، سی پی او

Exit mobile version