BBC Urdu TV

تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقہ میں کار چوری کی اطلاع پر رسپانڈنگ پولیس پارٹی پر کار چور گینگ کی فائرنگ

تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقہ میں کار چوری کی اطلاع پر رسپانڈنگ پولیس پارٹی پر کار چور گینگ کی فائرنگ

فائرنگ کے دوران ایک کار چور زخمی حالت میں گرفتار، دو مسروقہ مہران کاریں برآمد

موقع سے نمبر پلیٹیں،کٹر، ربر کے دستانے، چابیاں،پلاس اور دیگر اوزار بھی برآمد ہوئے،

زخمی حالت میں گرفتار کار چور کی شناخت جہانگیر کے نام سے ہوئی

ملزم نے انکشاف کیا کہ گاڑیاں چوری کر کے کھڑی کر دیتے تھے اور کچھ روز بعد نمبر پلیٹیں تبدیل کر کے لے جاتے تھے، آج بھی مسروقہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں تبدیل کر رہے تھے،

ملزم جڑواں شہروں میں کار چوری، منشیات، جوئے کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب ہے،

پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ دو افراد گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں تبدیل کر رہے ہیں جو کار چور لگتے ہیں،

پولیس فوری رسپانڈ کرتے ہوئے موقعہ پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی،

واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچے، زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،

فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے سرچنگ کی جا رہی ہے، موقع پر نیوٹاؤن سے چوری ہونے والی دو مسروقہ مہران گاڑیاں برآمد ہوئی،

نیوٹاؤن پولیس کے بروقت رسپانس، ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری و دو مسروقہ کاروں کی برآمدگی پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس پی راول، ڈی ایس پی نیوٹاؤن، ایس ایچ او نیوٹاؤن اور ٹیم کو شاباش

شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، سی پی او سید خالد ہمدانی

Exit mobile version