BBC Urdu TV

تھانہ صدر گجرات پولیس نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دورکنی سعید عرف سعیدا گینگ سمیت

تھانہ صدر گجرات پولیس نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دورکنی سعید عرف سعیدا گینگ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

نقدی 3لاکھ روپے،دوعددپسٹل 30بوراورکلاشنکوف برآمد

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیرنگرانی سرکل لالہ موسیٰ پولیس کا چوروں ڈکیتوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن جاری ہے
اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات عثمان وارث Siاور انکی پولیس ٹیم نے چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دورکنی ڈکیت گینگ کوگرفتارکرلیا۔جنکے قبضہ سے نقدی 3لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ2عددپسٹل30بور برآمد کرلیے۔گرفتار ملزمان میں1سعید انور ولدمحمد انور سکنہ گورالی، 2محمد آصف ولد مشتاق احمد سکنہ سلطان پورہ شامل ہیں۔
جبکہ ناجائزاسلحہ برداروں کےخلاف جاری آپریشن کےدوران ملزم ناصر محمود ولد محبوب احمد سکنہ ٹانڈہ کو گرفتارکرکے جدید اسلحہ رائفل کلاشنکوف برآمد کرلی۔

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔۔۔

Exit mobile version