BBC Urdu TV

تھانہ صدر پولیس کی احسن اور بروقت کارروائی، اغواء کے مقدمہ میں کامیاب کارروائی، مغویہ بحفاظت بازیاب

تھانہ صدر پولیس کی احسن اور بروقت کارروائی، اغواء کے مقدمہ میں کامیاب کارروائی، مغویہ بحفاظت بازیاب، ملزم گرفتار

لواحقین کی جانب سے درخواست موصول ہوئی کہ 18 سالہ لڑکی، جس کا ذہنی توازن درست نہ تھا، گھر سے دکان پر اشیاء خریدنے گئی مگر واپس نہ آئی۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے مغویہ کی تلاش شروع کر دی،

پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر حکمت عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے قلیل وقت میں لڑکی کو بحفاظت بازیاب کر لیا اور ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا،

اور مغویہ کو بحفاظت لواحقین کے حوالے کر دیا گیا،

شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور لاپتہ افراد کی فوری بازیابی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے جرائم کے خاتمے میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

Exit mobile version