وزیرِ اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن جاری،
تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مارکیٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے 08 ملزمان کو گرفتار کر لیا،
گرفتار ملزمان کی شناخت فیصل عباس،سیف اللہ، سردار خان ،غضنفر علی،محمد فاروق ،محمد اویس،محمد انور اور محمد عدنان کے ناموں سے ہوئی ہے،
ملزمان سے02عدد کلاشنکوف،11عدد میگزین معہ 330 روند برآمد،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
قانون سے تجاوز کرنے اور قبضہ مافیا اور قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
*ترجمان جہلم پولیس*
