تھانہ صدر لالہ موسی پولیس نے معمولی توں تکرار پر نوجوان کو قتل کرنے والے سفاک قاتل کوچند دنوں کے اندر آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 19جنوری2025 کی رات 12بجے تھانہ صدر لالہ موسی پولیس کو اطلاع ملی کہ تھانہ صدر لالہ موسی کے نواحی علاقے محلہ احمد آباد میں ذیشان جاوید نامی نوجوان کو اسکے گھر کی چھت پر محمدآصف نامی شخص نے معمولی توں تکرار پر بذریعہ فائر قتل کردیا ہے اور موقع سے فرار ہو گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ تھانہ صدرلالہ موسی اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پرپہنچ گئے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ماہرین کے ذریعے موقع سے شواہد اکٹھے کئے گئے۔بعد ازاں تھانہ صدر لالہ موسی میں محمد افضل کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ نے نوجوان کے قتل کی لرزہ خیز واردات کرنے والے سفاک قاتل کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسی مہر محمد عتیق Siکو خصوصی ٹاسک دیااور ہدائیت کی کہ قاتل کو جلد ازجلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔تفتیشی ٹیم نے واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کردیا۔ پولیس ٹیم نے انتہائی قلیل عرصہ میں جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئےکارلاتے ہوئے انتہائی محنت اورجانفشانی سے قتل کی واردات کرکے موقعہ سے فرار ہونے والے قاتل ملزم محمد آصف ولد محمد عالم سکنہ چاکانوالی کو آلہ قتل پسٹل 9mmسمیت گرفتار کرلیا۔ جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقو ہیں۔
