BBC Urdu TV

تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس کی جواریوں کے خلاف بڑی کاروائی۔16جواریے رنگے ہاتھوں گرفتار۔جوئے

*تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس کی جواریوں کے خلاف بڑی کاروائی۔16جواریے رنگے ہاتھوں گرفتار۔جوئے پر لگی رقم 3 لاکھ بیس ہزار روپے برآمد ۔*

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ذوالفقار علی بھٹہ کی زیر نگرانی تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس کا جواریوں کےخلاف بڑا کریک ڈاؤن۔۔
تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس کو انٹیلیجنس کی بنیاد پر خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ نواحی علاقے کلیوال میں بدنام زمانہ جواری ابرار شاہ کے ڈیرہ پر کافی تعداد میں لوگ موجود ہیں اور شرط لگا کر جوا کھیلنے میں مصروف ہیں۔ جس پر ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل ذوالفقار علی بھٹہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ انسپکٹر مجاہد عباس اور دیگر پولیس افسران و ملازمان پر مشتمل پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے کر بروقت کارروائی کرتے ہوئے بہترین حکمت عملی سے فوری ریڈ کرکے 16جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔اور جوا پر لگی ہوئی بھاری رقم 3 لاکھ 20 ہزار روپے برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان میں 1 نعیم اسلم ۔2سرفراز۔3ذیشان شریف۔4رمضان۔5زاکر۔6عبدالجبار۔7 زین حسن ۔8طارق محمود۔9امتیاز احمد ۔10محمد یاسر ۔11عبدالستار۔12محمد فاروق۔13ابرار حسین۔14غلام عباس۔15محمد علی۔16ناصر محمود شامل ہیں۔
جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ڈی ایس پی لالہ موسیٰ

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔۔۔

Exit mobile version