تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس کی بڑی کاروائی۔
موٹر سائیکل چور سمیت منشیات فروش گرفتار
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے لالہ موسیٰ سرکل میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ انسپکٹر لیاقت حسین اور دیگرپولیس ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی،جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کارلاتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم محمد ذیشان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ گلی، محلوں میں کھڑے موٹر سائیکل ماسٹر چابی کی مدد سے چوری کر لیتا تھا۔ ملزم کے قبضہ سے 3قیمتی موٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے۔ ملزم کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
جبکہ دوسری کاروائی میں شراب سپلائر محمد اقبال کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
