تھانہ صادق آباد پولیس کی کاروائی،04سالہ کزن سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد پولیس کو متاثرہ بچی کے والد نے درخواست دی کہ ملزم محمد وسیم نے اس کی بیٹی کو کمرے میں بلا کر زیادتی کی کوشش کی،جس پر صادق آبادپولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ اوصادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 04سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم محمد وسیم کو گرفتارکرلیا،ایس پی راول ضیاء الدین احمد کا کہناتھاکہ راولپنڈی پولیس خواتین اوربچوں پر تشدد، زیادتی اوراغواء جیسے واقعات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملی پیرا ہے،گرفتارملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی
